خوازہ خیلہ(حسین احمد،ناصر خان)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے بد ھ کے روز خورشید خان شہید پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ایم پی اے ڈاکٹر حید ر علی خان ، ڈی پی او اعجاز خان اور ضلع کے تمام وفاقی ، صوبائی اور ضلعی محکموں کے ذمہ داران افسران نے کچہری میں شرکت کی ۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام و خواص نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف محکموں سے متعلق اپنی شکایات اور مسائل پیش کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ زیادہ تر مسائل فوری طور پر موقع پر حل کئے گئے جبکہ کچھ مسائل کو کم سے کم دنوں میں حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو حوالہ کیے گئے ۔ ڈاکٹر حیدرعلی خان اور اعجاز خان نے بھی بعض متعلقہ سوالات کے جوابات دےئے ۔عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کو عوام کے مسائل کے حل کی جانب مثبت اقدام قرار دیا ۔
1,943 total views, no views today



