مٹہ ( رحیم خان )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان اور بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت میں مکمل طور پر ناکام ہوکر عوام موجودہ حکومت سے سخت بدزن ہوچکی ہے صوبے اور صوبے کی عوام کیساتھ موجودہ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی ہے عمران نیازی علی امین گنڈاپور کو بے گناہ قرار دیکر اس بیچاری لڑکی کو کون انصاف دینگے کیونکہ پختونخوا میں تو پولیس ازاد نہیں بلکے صوبائی حکومت اور وزراء کیلئے کام کرنے لگیں ہیں ایک غریب لڑکی کو ننگاکرکے گھومنا اور پھر متاثرہ لڑکی کی خاندان پر پولیس رپورٹ درج کرنا کہاں کا انصاف ہے عمران نیازی سے تو انکے سابقہ بیوی بہادر ہے جو متاثرہ لڑکی کی خاندان کی پاس پہنچ چکی تھی نیازی صاحب نے تو واقعے کی مذمت تک نہیں کی کیونکہ یہ کارنامہ انکے صوبائی وزیر کے پشت پناہی پر ہوئی تھی 2018کے الیکشن میں سونامی کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے قبر پر باچا خان بابا کے سرخ جھنڈہ لگایئنگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سمبٹ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے قاسیم خان عبدالجلال خان ایڈوکیٹ حسین علی خان حیدر خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر حیدر خان رحیم اللہ خان اور دیگر بہت سے افراد نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ائندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے اور انشاء اللہ 2018میں عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں اکر موجودہ صوبائی حکومت سے ایک ایک بات کا حساب کتاب لینگے انہوں نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی لانے والوں نے صوبے اور صوبے کی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ہے اسلئے عوام نے ایک بارپھر عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے جلسے میں تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان ڈاکٹر محمد نعیم خان حاجی عبدالقیوم مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر ابرھیم دیولئی سعید احمد خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے
1,570 total views, no views today



