مینگورہ،جدہ ائرپورٹ پر پاکستانیوں کے ساتھ جاری نارواسلوک کا نوٹس لیاجائے،عمرہ کیلئے جانے والوں کو مختلف طریقوں سے ٹارچرکرکے انہیں ذہنی اذیت دی جارہی ہے،ایک مسلمان اوردوست ملک ہونے کے ناطے سعودی حکومت ائرپورٹ عملہ کوپاکستانیوں کے ساتھ مناسب رویہ اپنانے کا پابندبنائے،پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجازمقدس جانے والے افرادکو جدہ ائرپورٹ پر موجود ایک بڑے حال میں کئی گھنٹے تک بند کرکے
انہیں ایک طرح سے حبس بے جامیں رکھا جاتا ہے جہاں سے کسی کو ایک منٹ کیلئے بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی،مذکورہ حال میں ڈیوٹی پرمامورعملہ مسلسل خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے جسے وہاں پر بند لوگوں کی مشکلات اورپریشانی کا ذرہ بھراحساس نہیں ہوتا اگر کوئی شخص عملہ سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اس کے ساتھ عملہ بڑی سختی کے ساتھ پیش آتا ہے،کاؤنٹر پر جاکر پتہ چلتا ہے کہ صرف پانچ منٹ کے کام کیلئے ہزاروں لوگوں بلکہ پاکستانیوں کو کئی گھنٹے کا انتظارکرایاگیا جبکہ کاؤنٹرپر موجود عملہ ایک شخص کاکام کرنے کے بعداٹھ کر چائے اورسگریٹ پینے میں مشغول ہوجاتا ہے جس سے پانچ منٹ کا یہ کام مزیدطویل ہوجاتا ہے ،اس کے علاوہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس پاکستان آنے والوں کاحشربھی بہت براہوتا ہے،جدہ ائرپورٹ میں فلائٹ کا وقت رات بارہ بجے مقررہوتا ہے تو لوگوں کو دس گھنٹے قبل ائرپورٹ پہنچنا پڑتا ہے جہاں پر سخت گرمی میں یہ لوگ ذلیل ہوتے ہیں اورجب انہیں کاؤنٹر پر بلایا جاتا ہے توپھرگھنٹوں گھنٹوں قطاروں میں دھکے کھانا پڑتے ہیں مگر سخت افسوس کا مقام وہ ہوتا ہے جب پاکستانی لوگ کاؤنٹرکے قریب پہنچ کر پاسپورٹ اوردیگردستاویزات دکھانے کیلئے نکالتے ہیں تووہاں پر موجودعملہ ،،پاکستانی پیچھے ،،کی آوازیں لگا کر انہیں قطارکے آخری سرے میں جانے کو کہتاہے اوروہاں پر موجود غیر ملکیوں کو بڑے پروٹوکول کے ساتھ کاؤنٹر پر پہنچایاجاتا ہے ،اس کے علاوہ چیکنگ کے وقت پاکستانیوں کی جیبیں خالی کرنے سمیت انہیں جوتے اتارنے کے حکم بھی دیا جاتا ہے اوراس دوران عملہ باربار پاکستانیوں کو ٹوکتا بھی ہے ،اس صورحال کی وجہ سے پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والوں کو سخت مشکلات اورذہنی پریشانی کا سامنا رہتا ہے،سعودی عرب ایک مسلمان اور پاکستا ن کا دوست ملک ہے مگر وہاں کے ائرپورٹ پرتعینات عملہ اس دوستی کی دھجیاں اڑانے میں مصروف رہتا ہے،پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ وہ سعودی حکومت سے اس سلسلے میں بات چیت کرکے سعودی ائرپورٹ پر مامورعملہ کوپاکستانیوں کے ساتھ مناسب رویہ اپنانے کا پابند بنائے۔
414 total views, no views today


