مینگورہ،سوات کے صدرمقام سیدوشریف کے عوام کاتحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،جلسہ ،جلوس اورنعرہ بازی،ایم این اے پر انتظامیہ اورپولیس کو استعمال کرکے ہزاروں خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کاالزام،عوام نے تحریک انصاف کے مرکز ی چیئرمین عمران خان سے رکن قومی اسمبلی مسرت احمدزیب کو ہٹانے اورحکومت
سے کمشنرسمیت پوری انتظامیہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا،مسئلہ حل کرانے کیلئے تیس دن کی ڈیڈ لائن دے دی ،اس حوالے سے اہلیان سیدوشریف نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے، اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مست احمدزیب انتظامیہ اورسیدوپولیس کے ذریعے مقامی لوگوں کو تھانے بلاکر ان پر مکانات خالی کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں حالانکہ یہ لوگ ان مکانات میں صدیوں سے رہائش پذیر ہیں،بعدازاں یونین کونسل سیدوشریف کے سابق ناظمین فضل معبودبابواورڈاکٹرخالدمحمودخالدنے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدوشریف کے تیس ہزارنفوس پر مشتمل علاقے بالیگرام کے رہائشی افرادکو مذکورہ خاتون ایم این اے انتظامیہ اورسیدوشریف پولیس کے ذریعے ہراساں کرکے ان پرمکانات خالی کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں جو ان کی پارٹی تحریک انصاف کے منشورکی مکمل خلاف ورزی ہے ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ایم این اے نے محلہ خونہ چم میں موجودخونہ شہید کی قبر کی چاردیواری کو وسیع کرکے اسے اپنے گھر کے احاطے کے اندرکرلیا ہے جبکہ ساتھ ساتھ وہاں پر موجود برساتی نالے میں بھی تعمیراتی کام شروع کردیاہے جو ایک غیرقانونی اورغیرآئینی فعل ہے،انہوں نے کہاکہ ممبرقومی اسمبلی مقامی انتظامیہ اورپولیس کو ذاتی کاموں کیلئے استعمال کرکے خوداپنی پارٹی کے اصولوں اورمنشورکی دھجیاں اڑارہی ہیں مگرانصاف ،احتساب اورکرپشن کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے نعرے لگانے والے خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ علاقہ بالیگرام میں غیرقانونی انتقالات کی وجہ سے مقامی لوگوں میں بے چینی اورپریشانی بڑھ رہی ہے مگرنہ توانتظامیہ اورنہ ہی پولیس کو اس کا احساس ہے ،ذمہ داروں کی اس بے حسی کی وجہ سے آج ہم احتجاج پر مجبورہوگئے اوراپنے تمام کام کاج چھوڑ کرمظاہرے کررہے ہیں اوراگر مسئلہ پھر بھی حل نہ ہوا تو فیصلہ کن احتجاج کریں گے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کمشنرسمیت پوری انتظامیہ کو تبدیل کرے جبکہ عمران خان اپنی پارٹی کی خاتون ایم این اے کو ہٹائیں اگر تیس دن کے اندراندرمطالبہ منظورنہ ہوا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع سابق کونسلرمحبوب الرحمان طوطا،عبدالکریم،سہراب،رحیم خان،رحم گل اوراہلیان علاقہ کی کثیرتعدادبھی موجودتھی،اس سے قبل مظاہرین نے سیدوشریف سے سوات پریس کلب تک پیدل مارچ کیا اورجلوس نکالا۔
409 total views, no views today


