سوات (خورشید علی ) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ، افسران ضلع کونسل کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں جبکہ کونسل کے ممبران کے خدشات وتحفظات کا ازالہ کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ضلع کونسل کے دوسرے روز کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلع کونسلران نثار خان ، راحت علی خان ، شاہ ولی خان ، فضل وہاب عرف قجیر خان ، ارشادخان ، سراج خان ، فلک ناز خان ، عطاء اللہ خان ، شوکت خان ، سید افضل شاہ ، خاتون کونسلر انبیہ بی بی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ایوان کو علاقائی مسائل سے تفصیل سے اگاہ کیا ، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان بھی موجود تھے ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران آئندہ اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ، اجلاس کے بعد ضلع ناظم محمد علی شاہ کی قیادت میں ممبران کے وفد نے ڈی سی سوات سے ملاقات کی اور اپنے خدشات و تحفظات سے آگاہ کیا ، ڈی سی نے وفد کو ہر ممکن تعاون کرانے اور پنڈنگ کیسیزنمٹانے کی یقین دہانی کرائی ۔
1,283 total views, 2 views today