سوات،کا لام ،مہوڈنڈ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ،سیاحوں کی سہولت کے لئے ہوٹلز قائم، سیاحتی علاقوں کی رونقیں بحال، ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ،سوات کے سیاحتی مقام مہوڈنڈ روڈ موسم سرما میں ہر سال سلائنڈنگ اور برف باری سے بند ہوجاتا ہے جسے بعد ازاں مئی جون کے مہنیوں میں کھل دیا جاتا ہے گزشتہ دنوں سی اینڈ بلیو
نے بھاری مشیزی سے پلوگاہ سے لیکر مہوڈنڈ تک روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا، روڈ ٹریفک کے لیے بحال ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے ، گلیشئر، پلوگاہ، ابشار، فلک سیر ،مہوڈنڈ جھیل اورکنڈیل شائے سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کے لئے دوکانیں اور ہوٹلز قائم کردی گئی ہیں سڑک بحال ہوتے ہی ملک بھر سے سیاحوں نے مہوڈنڈ سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کردیا ہے اور وہاں پر رونقیں بحال ہوگئی ہیں
377 total views, no views today


