سوات،سوات کے علاقے شکردرہ کے امن کمیٹی کے چیئرمین اور متاثرہ خاندان کے اہم شخصیت جاوید اللہ خان نے کہاہے کہ 2008میں ان کے مکانات حجروں کو تباہ کئے جانے کے بعد اب تک ان کے خاندان کے 11افراد کو شہیدکردیا گیا ہے ،حکومت اور پاک فوج ان کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ،برہ بانڈئی میں ان کے خاندان کے اہم شخصیت
اور اے این پی مٹہ کے رہنما نعمت علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اللہ خان نے کہاکہ 2008میں ان کے خاندان کے مظفرعلی خان،مختیار علی خان اوران کے ذاتی مکانات اور حجروں کو تباہ کردیا گیا اور اسی سال ان کے خاندان کے چار افراد مختیار علی خان،طالعمند خان ،جہانزیب خان اورراحت علی خان کو قتل کردیا گیا ،2009میں ان کے خاندان کے مزید دو اہم افراد اقبال خان اور آفتاب علی خان ولد مظفرعلی خان کو قتل کردیا گیا ،2011میں مظفرعلی خان اور عبداللہ خان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ،2013میں عمرخان کو قتل جبکہ فیصل خان ولد نعمت علی خان کو زخمی کردیا گیا ،رواں سال 2014میں ان کے خاندان کے گران خان اور حال ہی میں حضرت حسین کو قتل کردیا گیا جبکہ نعمت علی خان ولد مظفرعلی خان زخمی ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان کی خواتین بیوائیں اور بچے یتیم ہوچکے ہیں ان کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم صدرپاکستان،وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاک فوج کے سربراہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے خاندان کے تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ مزید افراد کی جان بچائی جاسکے
457 total views, no views today


