مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان اور تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان نے کہا ہے کہ عوام کا عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت میں مکمل طور پر ناکام ہوکر علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ دیں انشاء اللہ حقیقی معنوں میں تبدیلی ہم لاکر عوام کو انکی حقوق انکی دہلیز پر دیکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کوزہ درشخیلہ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے حسین علی خان ناظم حاجی بخت رحیم نثار خان عرف کاکا اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر نثار خان عرف کاکا خان نعیم خان حبیب اللہ خان اسرار خان سرنزیب ثناء اللہ محمدزادہ وقار خان یحیٰ خان نجیب اللہ سمیع اللہ حیدرعلی پرویز عرفان اور دیگر افراد نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے اور عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہناکر مبارکبادی انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں پختون قوم کی حقوق اور علاقے میں ایک خوشحال معاشرے کی قیام کیلئے واحد جماعت ہے جس نے لاازول قربانیاں دیکر یہاں پر امن قائم کیا اور تاریخ میں پہلی بار اتنی ترقیاتی کام کئے ہیں جس پر اج بھی موجودہ حکومت کے ذمہ دار اپنے نام کی بورڈز لگاکر ختم نہیں ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے حقیقی تبدیلی لانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کا انتخاب کیا ہے اب بس 2018کے الیکشن کا انتظار ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مقبولیت کی اس سے زیادہ اور کیا زندہ ثبوت ہوسکتے ہیں کہ عوام حکومتی پارٹی چھوڑ کر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں
1,678 total views, 2 views today