سوات (ساجد خان سے )یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ ایجوکیشن اینڈسٹاف ٹریننگ کی تحت ڈاکٹرفاروق نواز کی زیرصدارت پہلی بورڈآف سٹڈیزاجلاس منعقد،یونیورسٹی آف سوات سے جاری پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روز شعبہ ایجوکیشن اینڈسٹاف ٹریننگ کی پہلی بورڈآف سٹڈیز کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹرفاروق نواز نے کی جبکہ اجلاس میں بورڈکے ممبران یونیورسٹی آف پشاورکے ڈاکٹرارشدعلی خان،ڈاکٹرسیدمنیراحمد،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹرمنیرکیانی، یونیورسٹی آف سوات کے ڈاکٹرحضرت بلال اوردیگر سبجکٹ ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ میں پڑھائے جانے والے مضامین اورایم فل پروگرام کے لئے وضع کردہ مضامین پرتفصیلی گفتگوکے بعد اس کی منظوری دی۔شعبہ کے انچارج ڈاکٹرفاروق نواز نے اجلاس کے اختتام پر بورڈکے ممبران کے کاوشوں کو سراہا اورتوقع ظاہرکی کہ وہ آئندہ بھی شعبہ کے ساتھ اپنا تعاؤن جاری رکھے گے۔
1,802 total views, no views today



