سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی اہم ترین کارروائی، بھتہ وصول کرنے میں ملوث ملزم گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل ،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ایک خفیہ کارروائی میں سی ٹی ڈی نے اسلام پور میں گھر پر چھاپہ مارکر بھتہ خوری میں ملوث ملزم یونس ولد بخت زرین سکنہ قمبر کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق ملزم فون کرکے لوگوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔
سوات میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں بھتی خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق سیدو شریف کے علاقہ اسلام پور میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ایک اطلاع پر چھاپہ مارا اور ملزم یونس ولد بخت زرین سکنہ قمبر کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فون کر کے لوگوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔
1,375 total views, no views today



