سوات، سوات کی تحصیل بحرین میں درال خوڑ میں 337درختوں کو کاٹنے والے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر بحرین عارف یوسفزئی کی عدالت نے ملزمان کو 14روز کے لئے جیل بھیج دیا ،پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بحرین عارف یوسفزئی کی ہدایت پر بحرین پولیس اور محکمہ فارسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے درال خوڑمیں غیر قانونی طور پر درختوں کے کاٹنے کے الزام میں چھ ملزمان شیر،عبدالرازق،عبدالجبار،محمد رفیق،بخت معراج اورقدرگل ساکنان ارین بحرین کو گرفتار کرلیا ،
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی عدالت میں پیش کردیا گیا جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو 337درختوں کو کاٹنے پر چودہ روز کے لئے بھیجنے کا حکم دید یا ،پولیس کے مطابق درخت کاٹنے میں ایک منظم گروہ کا ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ گروہ ایک خاص طریقے سے درختوں کو کاٹ کر سنو فال کے دوران گرنے کی آڑ میں اس کا کاروبار کرتے رہے ہیں ،پولیس کے مطابق گروہ کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
511 total views, no views today


