سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی ، چار کلو چرس برآمد ، منشیات فروش گرفتار ، گذشتہ روز ایک خفیہ اطلاع پر ایس ایچ اورحیم آباداقبال نسیم خان نے علیم خان اور نفری کے ہمراہ تختہ بند کے علاقے طاہر باغ میں اجمل ولد عمر ڈھیر کے مکان پر چھا پہ مارکر 4005 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ، میڈیا سے گفتگو میں اقبال نسیم خان نے بتایا کہ ڈی پی او سوات واحدمحمود نے چارج سنبھالنے کے بعد جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور مہم شروع کرنے کی ہدایت کی جس پر علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ مہم شروع کردیا ہے جس میں بڑی کامیابیاں مل رہی ہے ۔
1,522 total views, no views today
Comments



