سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے رہنماؤں کی ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان سے ملاقات ، ہسپتال کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال ، ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے وفد نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملک سعداللہ خان کی قیادت میں ڈی آئی جی اختر حیات خان سے ملاقات کی ملاقات میں ڈاکٹر نجیب اللہ ، ڈاکٹر فرمان اللہ ، ڈاکٹر عدنان ، شاہد خان اور دیگر شامل تھے ، وفد نے ڈی آئی جی سے گذشتہ روز چوری ہونے والے گاڑی اور ہسپتال کی سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ، اس موقع ڈ آئی جی ملاکنڈ نے چوری شدہ گاڑی کے حوالے سے خصوصی ٹیم بنانے کی ہدایت کی اور ہسپتال کے سیکورٹی کے حوالے سے بتایا کہ سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور ڈاکٹروں کی تحفظ کیلئے ہر قسم اقدامات اٹھا ئیں گے ، اس موقع پر ڈاکٹر وں نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کا شکریہ ادا کیا ۔
1,732 total views, 2 views today