سوات م یونیورسٹی آف سوات میں ڈیپارٹمینٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روزاوڈیگرام کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر محمدجہان زیب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ خیبرپختونخوا کے نمائندے بہادرشاہ، ہائرایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کا نمائندے محمد سیارخان، خیبرپختونخوا کے فنانس ڈویژن کے نمائندے تاج محمد خان، ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ کے نمائندے غلام نبی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادکے ڈ ائریکٹر اکاؤنٹس اعجاز حسین، ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر میر اعظم خان ، رجسٹرارمحبوب الرحمان، کنٹرولر امتحانات محمد ریاض، ٹریژر محمد خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ امتیازاوراسسٹنٹ ٹریژررمحمد عمران کے علاوہ افتخارعلی نے بھی شرکت کی۔
کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور تمام آڈٹ اعتراضات کو دور کر دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر محمد جہانزیب خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اوریونیورسٹی کے مالی امور میں شفافیت کو سراہا ۔
372 total views, no views today


