سوات(ساجد خان سے)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سوئی گیس کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ، محکمہ مسلسل چار دنوں سے ایک پائپ لائن ٹھیک کرانے میں ناکام ہوگئی ہے، چوبیس گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کر رکھی ہے، محکمہ سوئی گیس کے مطابق چار دن قبل گیس پائپ لائن میں معمولی فرق انے کی وجہ سے گیس کی لو پریشر اور لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، تاہم چار دن گزرنے کے باوجود گیس کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جاسکی، چوبیس گھنٹے مسلسل گیس کی عدم دستیابی نے اب عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے، سوئی گیس سی این جی سٹیشن کیلئے دستیاب ہیں تاہم شہری اس حق سے محرو م ہیں،
1,630 total views, 2 views today
Comments