سوات، مینگورہ شہر اورگردونواح میں قے ودست کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی،متعددافرادمتاثر،مزید لوگوں کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں،محکمہ صحت تماشائی بن گیا،تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتہ سے قے ودست کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس نے اب تک درجنوں افرادکو لپیٹ میں لے کربسترپرپہنچادیا ہے
جن میں بچے ،جوان اوخوتین شامل ہیں جبکہ مزید لوگوں کے اس وباء کی لپیٹ میں آنے کے خطرات موجود ہیں ،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ایک ہفتہ سے علاقہ قے ودست کی وباء کی لپیٹ میں ہے مگر تاحال محکمہ صحت کی جانب سے اس وباء سے بچنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آئے،دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی سے مایوس عوام بیماری میں مبتلا ہونے کی صورت میں پرائیویٹ ہسپتالوں یا کلنکوں میں علاج معالجہ کرارہے ہیں،ان حلقوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کو چاہئے کہ وہ عوام کو قے ودست کی وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کرے جبکہ ساتھ ساتھ دیگرذمہ دار حکام اس مرض میں مبتلا افرادکو سرکاری سطح پر طبی امدادفراہم کرنے کیلئے کیجولیٹی اورہسپتالوں کو ادویات فراہم کریں۔
364 total views, no views today


