مینگورہ، سینئر سٹاپ ایجو کیشن ضلع سوات کا ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ سوات پریس کلب کے سامنے ہوا جس میں حکومت وقت سے مودجودہ تعلیمی اصلاحات اور شعبہ تعلیم ایمر جنسی کا نفاذمیرٹ کی پالیسی ، سیاسی عدم مداخلت اور یکساں نظام تعلیم جیسے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضلع سوا ت میں عبداللہ ڈسٹرکیٹ ایجوکیشن افیسر محکمہ تعلیم ضلع سوات کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ،
محکمہ تعلیم ضلع سوات موجودہ افیسر کی کارکردگی سے انتہائی متاثر ہے اور ان کی راہنمائی میں موجودہ حکومت کے تعلیمی اصلاحات کا ایجنڈا عملی طور پر نافذ کیا جاسکتا ہے ، لہذہ ہم ضلع سوات کے تمام ہیڈ ماسٹر اور پرنسپلز حکومت وقت سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے عبداللہ خان کو ڈی ای او کی حیثیت سے بحال کیا جائے ۔
456 total views, no views today


