سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام) تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان نے اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حوالے سے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اور ٹی ایم اے افیسر قیصر خان کی ملاقات ، اس موقع پر عبدالرحیم نے ٹرانسپورٹروں کی تشویش سے تحصیل ناظم کو آگاہ کیا اور انہیں مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے اور ان کے تحفظات دور کرینگے لیکن غیر قانونی اسٹینڈز برداشت نہیں کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ٹیکسی اسٹیڈز کے تمام لائسنس منسوخ کئے ہیں اورمحکمانہ طور پر ٹھیکے سے 9 کروڑ چار لاکھ روپے سرکاری خزانے کو آمدن ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں نے ٹیکس کے شرح کے ساتھ ٹی ایم اے کیساتھ باہمی رضا مندی ظاہر کی تھی جسکا تحریری معاہدہ موجود ہے جبکہ ٹرانسپورٹروں کی جانب سے عدالت میں کیس بھی دائرکیا گیا ہے عدالتی فیصلے کا انتظارکریں گے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ ٹرانسپوروٹروں کے جائز مسائل حل کئے جائیں اور باہمی مشاورت سے مسائل حل کئے جائیں ۔
1,388 total views, no views today



