عدالت عظمیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی ہے مگر جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا’ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ ماہ کی چودہ تاریخ کو یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کا باریک بینی سے جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا ہے۔عدالت نے جہانگیر ترین کے جواب کو اعتراف جرم قرار دیا’ عدالت نے کہا کہ جہانگیر ترین نے تسلیم کیا کہ وہ انسائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث رہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں، ایک سے رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
2,022 total views, no views today



