سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں تندوروالوں نے روٹی کا وزن مزید گرادیا جبکہ نر خ من مانا وصول کررہے ہیں،اس حوالے سے سروے کیاگیا تو اس دوران عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آگیا ،لوگوں کا کہناتھاکہ آٹے کے نرخوں میں اضافے نہ ہونے کے باوجودبھی تندوروالوں نے روٹی کا وزن گراکرغریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ،یہاں پر مقررکردہ وزن سے کافی کم وزن روٹی فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے مگر محکمہ فوڈنے اس طرف پر سے آنکھیں بند کرررکھی ہیں،انہوں نے کہاکہ تندوروالوں کے علاوہ چائے اوردیگرہوٹلوں میں بھی لوٹ مارہورہی ہے ،اسی طرح دہی اوردودھ فروشوں نے بھی پر پرزے نکال دئے ہیں
جبکہ گلی کوچوں میں موجود دکانداربھی من مانیوں میں مصروف ہیں جن کا ہاتھ روکنے ولاکوئی نہیں،یہاں پر ہوٹلوں میں چائے اور دودھ کے نام پرپانی کا کاروبار ہورہا ہے اورساتھ ساتھ نرخ بھی مرضی کے چل رہے ہیں،اسی طرح مینگورہ شہر اورآس پاس کے علاقوں میں ناقص مشروبات اورآئس کریم کادھندہ بھی عروج پرپہنچ گیا ،یہاں پر ہرمارکیٹ اورگلی کوچوں میں مشروبات اورآئس کریم کا کاروبارہورہا ہے جس کا استعمال گلے،سینے ،معدے اورپیٹ کے عوارض کا سبب بن رہا ہے،اس کے علاوہ ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے ،یہاں پر غذاء کے نام پر زہر فروخت کیاجارہا ہے مگر حکام نے خاموشی اختیار کررکھی ہے،عوام کا کہناہے کہ مینگورہ شہرناپرسان بن چکا ہے جس کے جی میں جو بھی آئے کرگزرتا ہے کیونکہ یہاں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں،انہوں نے کہاکہ خودساختہ مہنگائی اورناقص اشیائے خوردوش کے کاروبار نے عوا م کو بیک وقت کئی قسم کی مشکلات اورپریشانیوں میں مبتلا کررکھا ہے اورحکام کی عدم توجہی کی وجہ سے ظلم کا یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے،روٹی ،چائے،دودھ،دہی سمیت ہر چیزکا من پسندنرخ چل رہا ہے ،یہ کاروباری لوگ راتوں رات امیر بننے کی کوشش میں عوام کی کھالیں ادھیڑنے میں مصرف عمل ہیں،مقامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھرمیں لوٹ مار کرنے والے زائدناجائز منافع خوروں اورناقص ومضرصحت اشیائے ضروریہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ ان کی مشکلات اورپریشانیوں میں کمی آسکے۔
598 total views, no views today


