سوات ،ٹی ایم اے مینگورہ کے اہلکاروں نے شہرکے بازاروں میں ناجائزتجاوزات کے خلاف اپریشن کیا اوراس دوران گلشن چوک میں مشروبات فروش کی دکان کے سامنے سڑک کنارے پڑے پودوں کو اٹھالیاگیاجو ٹریفک نظام میں خلل کا سبب بن رہے تھے،اس حوالے سے ٹی ایم اے اہلکاروں نے بتایاکہ یہاں پر مشروبات فروش عرصہ درازسے شربت کے ساتھ ساتھ پودوں بھی فروخت کررہا ہے اوریہ پودے سڑک
کے کنارے سجائے جاتے ہیں جس سے نہ صرف ٹریفک کا نظام معطل رہتا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ساتھ ساتھ قریبی دکانداروں کوبھی مشکلات درپیش ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ عوامی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کا دائرہ کار بڑھا کر شہر کے دیگر بازاروں میں اپریشن کیاجائے گا،انہوں نے دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ ازخودناجائز تجاوزات ہٹائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
426 total views, no views today


