کانجو،سوات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے صوبائی حکو مت سے اپیل کی ہے کہ ٹی ٹی،اے ٹی،سی ٹی اور پی ایس ٹی کی پوسٹوں پر میرٹ کی بنیاد پربھرتی کی جائے تاکہ مستحق افراد کو ان کا حق مل سکے،،شا ہ حسین ، رحمت اللہ ، اسدعلی،فضل کر م اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این ٹی ایس کے رزلٹ کے اعلا ن کے بعد جو لسٹ شا ئع کیا گیاان میں جن امیدواروں کے نام آ ئے ہیں
ابھی تک ان کے آارڈرز نہیں نکلے ہیں جس پر کامیاب ہونے والے نوجو نو ں نے تشو یش ظا ہر کی ہے کہ ان کو میر ٹ لسٹ میں نا م آ نے کے با وجو د ا بھی تک آرڈر ارسا ل نہیں کئے گئے ہیں،ایم این ایزاورایم پی ایز اس پر نظر ثا نی کی بجا ئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکو تبدیل کرنے پر تلے ہو ئے ہیں ،پا کستان تحر یک انصاف نے انصاف کے نام پر ووٹ لینے والے نو جو انو ں کو ان کے حق دینے میں نا کا م ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم حکو مت سے اپیل کر تے ہیں کہ ان پو سٹو ں کو جلد از جلد میر ٹ پر لیاجا ئے تا کہ ہر کسی کو اپنا حق مل سکے ۔
390 total views, no views today


