سوات ( وقار احمد سواتی سے ) سوات یونیورسٹی کے طلباء کااحتجاج رنگ لے آیا ، طلباء کے مسلسل جدوجہد اور کوششوں کی بدولت سوات یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات ہوا ۔ بدھ کے روز یونیورسٹی آف سوات میں پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے بطور مستقل وائس چانسلر کی ذمہ داریاں سنبھال لی اور انہوں نے یونیورسٹی میں تمام شعبہ جات کے عہدیداروں کی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے یونیورسٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کرادی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف سوات نے سوات نیوز ڈاٹ کے نمائندہ وقار احمد سواتی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد جمال خان کو یونیورسٹی میں مستقل وی سی تعینات کرنے پر خوشی کا اظہارکردیا ہے اور طلباء کا یہ بھی کہنا تھا کہ وائس چانسلر سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر کئی سالوں میں یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں سینکڑوں طلباء وطالبات کے ڈگریوں کے حوالے سے ہنگامی انتظامات اٹھالیں کیونکہ ڈگریاں نہ ہونے سے ان طلباء وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔ سوات یونیورسٹی میں نئی مستقل وائس چانسلر کویونیورسٹی کے نئی بلڈنگ کے حوالے طلباء نے کہا کہ وائس چانسلر بلڈنگ کے حوالے سے بھی ہنگامی اقدات اٹھا لیں ۔
1,600 total views, no views today



