سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) منشیات کے خاتمے کے حوالے ” نوے جوند”نامی نتظیم نے ہاتھ پھیلاؤ مہم کا آغاز کرلیا ، مہم میں سوات پولیس کا تعاون بھی حاصل ہوگا ، اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی ، تقریب سے تنظم کے سربراہ ریاض احمد حیران ، سوات پریس کلب سابق چیئرمین شہزاد عالم ، سابق وائس چیئرمین فضل رحیم خان ، حنیف قیص ، نسیم آختر ، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان ، ایس ایچ او نصیر باچہ ، فضل حمید اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات لعنت ہے ، نسل نو کو ہر صورت اس لعنت سے بچانا ہوگا ، اس لعنت سے جیتا جاگتا انسان مردوں میں شمار ہوتا ہے اور ہے بھی مردہ بس سانس لیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ منشیات نے ہمارے معاشرے کو گھیرے میں رکھا ہے اور زیادہ تر نوجوان اس لعنت میں جھکڑے ہیں جواپنے آپ کیساتھ دیگر نوجوانوں کو خراب کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت میڈیا اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ملکر مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا تب ہمارا نیا نسل محفوظ اور معاشرہ منشیات سے پاک ہوگا ، تقریب میں نتظیم کے سربراہ ریاض حیران نے شرکت کرنے والوں سے چندہ بھی اکٹھا کیا اور کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو منشیات سے روکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ منشیات ہمارے معاشرے میں مزید نہ پہنچ سکے ، انہوں نے پولیس اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے منشیات کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے ۔
1,858 total views, 2 views today