مینگورہ،مینگورہ پولیس نے گرفتار دہشتگردوں کے نشاندہی پر محلہ یخ کوہے طاہر اباد کے ایک مکان پر چھاپہ مارکر مکان سے ہینڈ گرنیڈ،نقاب اور فورسز کے وردیاں برآمد کرلی ،مزید انکشافات متوقع،گرفتار دہشتگردوں نے شہر میں اہم واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی،ذرائع کے مطابق سوات پولیس نے تین دن پہلے مینگورہ سے گرفتار کرنے والے تین دہشتگردوں سے تفتیش
کے دوران اہم پیش رفت حاصل کرلی ہے ،دہشتگرد محمدکریم کے نشاندہی پر پولیس نے مینگورہ کے علاقہ یخ کوہے طاہر اباد میں واقع گھر سے پانچ ہینڈ گرنیڈ ،فورسز کی وردیاں،نقاب ،پستول اور دیگر ساما ن برآمد کرکے قبضے میں لے لیں ،کہا جارہا ہے کہ مذکورہ مکان محمد کریم نے کرایہ پر لیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں عیسی خیل محلہ کے رہائشی وقاص کو بھی حراست میں لیا ہے ۔گرفتار دہشتگردوں نے مینگورہ کے اہم واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے مینگورہ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے مزید انکشافات کا امکان ہے۔
مینگورہ،فورسز کیساتھ زیر حراست شدت پسندبیماری کے باعث انتقال کرگیالاش ورثاء کے حوالے،فورسز کے زیر حراست شدت پسند گل زادہ سکنہ سیر سینئی کبل مبینہ علالت کی وجہ سے انکا انتقال ہوا جنہیں بعدازاں فورسز نے متوفی کا لاش ورثاء کے حوالہ کردیا۔
373 total views, no views today


