خوازہ خیلہ (سوات نیوزڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈوپ کے مقام پر سرکاری نرسری سے فری ڈسٹری بیوشن کے نام لاکھوں پودے پنجاب سمگل کرنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز پنجاب سے ائے ہوئے بیوفاریوں نے متعلقہ نرسری سے لاکھوں پودے خرید کر پنجاب منتقل کرنے کیلئے گاڑی لوڈ کررہے تھے ا س موقع پر گاوں کے رہائشی نے میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ نرسری میرا ذاتی ہے علاقے کے عوام نے محکمہ فارسٹ کے اعلیٰ حکام اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ نرسری واقعی سرکاری ہے تو اس قسم کے اقدام کے خلاف محکمہ فارسٹ کے ملوث افسران سے لیکر چپڑاسی تک فوری انکوائری کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور لوٹی ہوئی پودے واپس لایاجائے۔
1,508 total views, 2 views today
Comments