سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں 15تا 18جنوری2018مجوزہ پولیو مہم کے دوران 481410بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے 1596ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہر کی زیر صدارت ایک اجلاس جمعہ کے روز ڈی سی آفس سوات میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈی ایچ او غلام سبحانی ،تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،متعلقہ محکموں کے افسران اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں ٹیموں کی تربیت کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ذمہ دار افسران کو ذمہ داری تفویض کی گئی ۔محمد طاہر نے ہدایت کی کہ یوپیک چئیرمینوں اور ایریا انچارج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور آئندہ کسی کلاس فور یا رضاکار کو ایریا انچارج نہ بنایا جائے ۔اس سلسلے میں تمام انتظامات کو قطعی شکل دی گئی۔
1,862 total views, no views today



