سوات، سوات کے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، کانجو پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ ڈھیری میں سوزوکی گاڑیک کی ٹکر سے پچھتر سالہ شخص فہیم جان ولد گل محمد خان سکنہ ڈھیر ی شدید زخمی ہوا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
ٹریفک کا دوسرا حادثہ کبل میں پیش آیا جہاں پر گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ بچہ مصطفٰی ولد سعید باچا سکنہ سکنہ شریف آباد کبل جاں بحق ہوا ، پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی
375 total views, no views today
Comments


