سوات (سوات نیوز ڈا ٹ کام ) جے آئی یوتھ ضلع سوات کے جنرل کونسل کا اجلاس جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین کے زیر صدارت منعقدہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے یوتھ زمہ داران نے شر کت کی ۔اس موقع پر جے ائی یوتھ کے صدر حیدعلی خان اور ضلعی جنرل سیکر ٹری عبد المستعان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر محمد امین نے کہا ۔کہ نو جوان نسل ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہے۔نوجوانوں کی طاقت سے 2018انقلاب کا سال ثابت ہوگا۔یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے ۔اور حقیقی طور پر آزاد خود مختیار اور اسلامی فلاحی معاشرہ کے قیام سے قوم کے مسائل حل ہونگے ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ۔کہ 2018 میں نوجوانوں کی بھرپور سرگرمیاں ہوگے 30جنوری تک ضلع سوات ویلج کونسل سطح پر تنظیم سازی مکمل کرینگے۔
1,678 total views, no views today



