سوات ،سوات میں ممکنہ سیلاب سے زرعی آراضی اور آبادی کو بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حکمت عملی طے کرلی ، تختہ بند ، اوگدے اور اینگرو ڈھیرئی کے مقام پر ایریگیشن ، سول ڈیفنس ، سوات لیویز اور مقامی آبادی پر مشتمل ٹیمیں آج سے حفاظتی پشتوں کاکام شروع کرینگی ۔ ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے گزشتہ روز تختہ بند، اوگدے اور اینگرو ڈھیرئی
کے مقام پر دریائے سوات سے متاثرہ زرعی آراضی اور قریبی آبادی کو خطرات کے پیش نظر علاقے کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر اے سی اشفاق خان ، ایکسین ایریگیشن ،SDOایریگیشن اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر سوات کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے محکمہ ایریگیشن ، سول ڈیفنس سوات، سوات لیویز اور لوکل اابادی پر مشتمل مشترکہ جدوجہد کرنے اور پانی کا رخ موڑ نے کیلئے اقدامات کی فوری ہدایت کی ۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں مقررہ تمام تر دستیاب وسائل اور صلاحتیوں کو بروئے کار لائے ۔ ڈپٹی کمشنر سوات اس موقع پر مقامی لوگوں سے بھی ملے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ انکے نقصانات کا ازالہ یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسویٹر گاڑی، افرادی قوت کی فراہمی اور سہولیات وبوریوں کی فراہمی کیلئے ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائی جائیگی۔ ضلعی انتظامیہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر ز ا س سلسلے میں مقامی لوگوں کو بچانے کیلئے اقدامات کریں۔
336 total views, no views today


