خوازہ خیلہ ، محکمہ واپڈا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ، منتخب نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی ،ہسپتال چوک کے ٹرانسفر مر بار بار خرابی کے وجہ علاقے کے خوازہ خیلہ میں ہسپتال چوک کے ٹرانسفر مر کے بار بار خراب ہونے کے وجہ سے مکین اور دکاندار وں نے محکمہ واپڈا کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا جس میں علاقے کے لوگوں کے علاوہ دکاندار بھی شریک ہوئے ،
مظاہرین محکمہ واپڈااور منتخب نمائندوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ، اور مطالبہ کیا کہ ہسپتال چوک کے ٹرانسفر کے جگہ دوسرا ٹرانسفر تعینا ت کی جائے اور مذکورہ ٹرانسفر مر سے غیر قانونی کنکشن کاٹ دی جائے ، مظاہرین بازار سے گزر کر واپڈا سب ڈویژن آفس پہنچ گئے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے ، مشتعل مظاہرین وہاں اسسٹنٹ کمشنر کے پہنچ گئے جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر غلام سید خان کے مداخلت پر مظاہرین کی یقین دہانی کرائی انہوں نے واپڈا کے اہلکاروں اور ایچ ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ کو ہدایات جاری کردیے ، کہ پولیس نفری ساتھ لے کر مذکورہ ٹرانسفر سے غیر قانونی کنکشن کاٹ دی جائے ، جس پر مظاہرین پر امن طو پر منتشر ہوگئے ، مظاہرین نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کا حل کنکشن کاٹنا نہیں، بلکہ اپنے اپ کو عوام کے نمائندے کہنے والے دوسرے ٹرانسفرمر کا بندوبست کرکے عوام کو مسئلے سے نجات دلائی جائے ، بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائینگے ۔
347 total views, no views today


