مٹہ ( رحیم خان ) تحصیلدار مٹہ کا مٹہ بازار پر چھاپہ خودساختہ قیمت صفائی نہ کرنے اور زائد المعیاد اشیاء ارکھنے پر درجنوں دوکانداروں کو چالان کردی مٹہ بازار کالج چوک کی قریب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پیسے دینے والے سنٹر میں خواتین اور مردوں کیلئے کوئی خاص بندوبست نہ کرنے پر اظہار برہمی ذمہ داروں کو فوری بندوبست کرنے کی ھدایات جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیلدار مٹہ اشتیاق احمد نے پولیس نفری کی ہمراہ مٹہ بازار پر چھاپہ مار کر بازار میں صفائی نہ کرنے زائد العیاد اشیا ء خوردونوش رکھنے اور خود ساختہ قیمتوں پر درجنوں کو دوکانداروں کو موقع پر چالان کردی اور دیگر بہت سے دوکانداروں کو موقع پر سختی سے وارننگ کردی اس موقع پر تحصیلدار مٹہ نے مٹہ بازار کالج چوک کی قریب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پیسے دینے کی سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کوئی بندوبست نہ ہونے اور بڑی تعداد میں خواتین بچے اور مردوں ایک ساتھ میں روڈ کی اوپر موجود رہنے پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ذمہ داروں کو سختی سے ھدایات جاری کردی کہ وہ فوری طور پر خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ اور بازار سے ایک سائیڈ پر پیسے دینے کی بندوبست کریں یادرہے کہ اس سنٹر میں پیسے دینے کی دنوں پر مٹہ بازار کی مین روڈ پر بڑی تعداد میں خواتین اور مرد ایک ساتھ ایک چھوٹی سی دوکان کی باہر ایک بڑی ہجوم بناکر موجود رہتے ہیں جہاں پر نہ تو ان خواتین کی ضرورتوں کیلئے کوئی بندوبست ہوتی ہیں اور نہ م خواتین اور مردوں کو الگ الگ کرنے کیلئے کوئی بندوبست جبکہ میں روڈ کی اوپر یہ سنٹر کسی بھی وقت ایک بڑے جانی نقصان کی حادثے کی بھی پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جو ذمہ دار احکام کیلئے ایک لمحہ فکر ہے
1,404 total views, no views today



