وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان اپنے علاقے کے تحفظ کیلئے مکمل طورپر پُرعزم ہے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں وزیرخارجہ نے امریکی صدر کے ٹویٹ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کاملبہ ہمارے ملک پر ڈالناچاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کواپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اورافغان مسئلے کا پُرامن طورپر حل تلاش کرناچاہیے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ افغان صورتحال کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔
ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس کے قومی مفاد پر مبنی ہے۔
1,026 total views, no views today
Comments



