مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)معاز خان جہانگیر فٹ بال کلب درشخیلہ کیلئے صدر جبکہ فرید طوفان بحیثیت سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر فٹ بال کلب درشخیلہ کیلئے نئے کابینہ کا اعلان کیا گیا جن میں معاز خان کو جہانگیر فٹ بال کلب کیلئے بطور صدر اور فرید طوفان کو سیکرٹری کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا۔اس حوالے سے فٹ بال کے کھلاڑیوں اور فٹ بال کے شوقین افراد نے صد ر اور سیکرٹری کومبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ جہانگیر فٹ بال ٹیم درشخیلہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کریں گا اور فٹ بال کے شوقین افراد کا زہین اپنے اور ٖفٹ بال کھیل کے جانب راغب کرکے درشخیلہ کا نام پورے ملک اور پوری دنیا میں روشن کرکے سوات میں آمن کا پیغام دیں گا۔
2,033 total views, no views today
Comments



