مینگورہ ، کینسر کے عالمی دن کے موقع پر سینورکینسر ہسپتال سیدو شریف میں،چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور علاج کے موضوع پر سیمنا ر منعقد ہوا جس کااہتمام سینورکینسر ہسپتال کی انتظامیہ نے کیاتھا سیمینار کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو اینڈ پرنسپل سیدومیڈیکل کالج و سیدو ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان تھے
، اس سیمینارر کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈائریکٹر سینور کینسر ہسپتال نے مہمانوں کوخوش آمدیدکہا ، اس موقع پر ڈاکٹر راویل احمد کینسر سپیشلسٹ سینور ہسپتال ڈاکٹر محمد اسماعیل، اسسٹنٹ پروفیسر سیدوٹیچنگ ہسپتال ، ڈاکٹر شوکت علی کینسر سپیشلیسٹ سینور ہسپتال ، ڈاکٹر شکیل احمد نے چھاتی کے کینسر کے تشخیص علاج اور بچاؤ کے بارے میں شرکاء کوتفصیل سے آگاہ کیا اورکہا کہ ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے کینسر کا علاج ممکن ہے ، سیمنار کے افتتاح پر ڈاکٹر ثانیہ خٹک ایسوسی ایٹ پروفیسر سیدوہسپتال ، پروفیسر منظور علی ، پروفیسرآف سرجری نے سینور ہسپتال کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنے تعاؤن کا یقین دلایا ، آخرمیں پروفیسر تاج محمد خان نے خطاب کیا اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا ۔
884 total views, no views today


