سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک وارڈن پولیس روڈ سیفٹی ایجوکیشن موبائل یونٹ سوات کی اگاہی مہم جاری ، نو پارکنگ ، کالے شیشے ، بغیر ہلمٹ ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر پر چے چاک کردئے گئے جس میں پولیس موبائل گاڑی اور مہشور ڈاکٹر بھی شامل ہے ، انچارج ایوب صابر نے کہا کہ ٹریفک قوانین سب کے لئے ہیں ، ہم پہلے سلام پھر کلام کے فلسفے پر عمل کرکے پہلے عوام میں شعور اجاگر کررہے ہیں کہ ہر کوئی ٹریفک کے قوانین کا احترام کریں تاکہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رہے ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان اور ڈی پی او سوات واحد محمود کی ہدایت پر اگاہی ٹریفک قوانین مہم سوات بھر میں جاری ہے جس کے مثبت تنائج برآمد ہورہے ہیں ۔
1,528 total views, no views today
Comments



