سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود نے کہا ہے کہ ابھی جماعت نے کسی بھی شخص کو جماعت کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ کسی کو اپنے لئے الیکشن مہم چلانے کیلئے ھدایات جاری کردی ہے اسلئے جماعت کے کارکنان اور مقامی قائدین ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جس سے جماعت کے اندرساتھیوں میں بے چینی اور جماعت کے منشور کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ابھی تک جماعت نے کسی بھی جماعت کے کارکن یا مقامی قائدین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ جماعت نے کسی کو اپنے لئے الیکشن مہم چلانے کیلئے کہا ہے اسلئے جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے تمام حضرات اس بات کی خاص خیال رکھیں کہ وہ اخبارات میں ایسے بیانات جاری نہ کریں جس سے جماعت کی اندر کارکنان میں بے چینی اور منشور کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو
2,126 total views, 2 views today