مینگورہ ، دریائے سوات کے بہاؤمیں خطرناک حدتک اضافہ ہواہے اور پانی قریبی آبادی کیطرف بڑھ رہاہے کچھ علاقوں میں توحفاظتی پشتے بھی ساتھ لے کر بہادیئے گئے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت حفاظتی بندباندھکر خودکو محفوظ بنالیاہے۔ پانی کے بہاؤں میں روزانہ اضافہ ہوتاجارہاہے جس نے دریاکنارے قائم پشتوں کوکمزوربنادیاہے
اور اگرپانی کابہاؤ مزید بڑھ گیاتوکمزورپشتے پانی میں بہ کر قریبی آبادی کے ڈوب جانے کاخدشہ ہے۔ آبادی محفوظ بنانے کیلئے نہ انتظامیہ اور نہ ہی حکمرانوں نے ابھی تک اقدامات اٹھائے گزشتہ روزانتظامیہ نے صرف معائنہ کیا لہٰذا آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے۔
442 total views, no views today
Comments


