سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔گزشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لے لی گئی۔ چیکنگ کرایہ داران ایکٹ کے خلاف ورزی پر10ایف آئی آر درج کی۔سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن برامد کئی گئے جسمیں 1عدد بندوق ، 1کلاشنکوف ،2رائفل ،5پستول ،86کارتوس برامد کئی گئی جبکہ اسی دوران 1 مجرم اشتہاری کوگرفتار کیاگیا ، جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے 11.205کلوگرام چرس ،ہیروین 504گرام،آئس 10گرام بھی برامد کی گئی،63مشتبہ افراد گرفتار،انسدادای کاروائی میں 78 افراد کیخلاف کاروائی ہوئی ، سرچ اپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ شہیدانوں وینئی نے چوری کے واردات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے جسکے قبضہ سے 7000سعودی ریال، 34000پاکستانی روپے برآمد کی گئی ، DPO سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جزبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔خیبر پختونخواء پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے۔ملکی بقا اور سلامتی امن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی
1,378 total views, 2 views today