سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کے ایکسئین اور انجینئر کا مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور ہڑتالی کیمپ تیسری روز بھی جاری ، احتجاج چودہ جنوری تک جاری رہیگا ، مطالبات کے منظوری کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ان خیالات کا اظہار خان باچہ ، سرفراز اوردیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی ٹی ایم اے کے انجینئر ز اور ایکسئین نے اپ گریڈیشن نہ ہونے اور اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور ہڑتالی کیمپ تیسری روز تک پہنچ گئی ، اس تین دن کے دوران تمام دفاتر میں کام بند رہا اور انہوں نے ضلعی کچہری کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا ، اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر باچہ خان ، مجید اللہ ، سرفراز اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایکسئین اور انجینئر ز برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے جبکہ انکی اپ گریڈیشن بھی نہیں ہوئی ہے ، اسلئے ہم احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں اور چودہ جنوری تک ہڑتالی کیمپ جاری رہیگا اور اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو 15جنوری کو بنی گالہ تک لانگ مار چ کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، وزید بلدیات ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمارے جائز مطالبات کو منظور کرکے ہمارے مشکلات کا ازالہ کیا جائیں ۔
1,254 total views, no views today
Comments



