سوات،سوات سمیت ڈویژن بھر میں پولیس نے ایک ہفتے کے دوران پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب89ملزمان کو گرفتار کرلیا ،118مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ،کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں ،پولیس ترجمان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کی پولیس نے ڈی آئی جی عبداللہ کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران
سوات ،بونیر ،دیر اپر،دیر لوئر،چترال اور شانگلہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب 89ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اسی طرح کارروائی کے دوران پولیس نے 118مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے ،ترجمان کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4کلاشنکوف،45بندوق،79پستول،5070کارتوس،6عدددستی بم،50کلوگرام چرس اور 28لیٹرشراب بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔
464 total views, no views today


