سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات کے عوام اور وکلاء برادری کے ساتھ نا روارویئے کے خلاف وکلاء برادری سراپا احتجاج ، فوری طور پر تبدیل کیا جائیں ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے، حالات کے خرابی کے ذمہ داروہ ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ باراور سوات بار ایسو سی ایشنز کا مشترکہ اجلاس سیدو شریف گلکدہ باروم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار کے صدر شمشیر علی ایڈوکیٹ ، سوات بار کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ ،ایڈوکیٹ ، سابق صدر شمشیر علی خان میر خانخیل ایڈوکیٹ ، سابق صدر محمد زاہد خان ایڈوکیٹ ، سینئر وکیل علی حیدر بابا ایڈوکیٹ ، عبدالودودخان ایڈوکیٹ ، حق نواز ایڈوکیٹ ، اقبال عیسیٰ خیل ، اصغر علی خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی سی سوات نے ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرنے سے انکار کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء برادری کی توہین کی ہے ،انہوں نے کہا وکلاء برادری سے ان کا رویہ ٹھیک نہیں تو عام لوگوں کے ساتھ انکا رویہ کیسا ٹھیک ہوگا، انہوں کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات کو فوری طور پر سوات سے تبدیل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق اس پوسٹ کے اہل نہیں ہے ، وکلاء برادری نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر نئے ڈپٹی کمشنر کو سوات میں تعینات کریں اور ایسے افسران کو سوات میں تعینات کرنے سے گریز کریں کیونکہ سوات ایک حساس علاقہ ہے اوریہاں کے عوام کئی سالوں سے دہشتگردی کے شکار رہے، انہوں نے کہا کہ ڈی سی سوات کارویہ عوام اور وکلاء کے ساتھ بہتر نہیں ہے ،یہی وجہ ہے کہ سوات میں صرف ڈی سی بحیثیت ڈپٹی کمشنر کام نہیں کررہے ہیں بلکہ ڈسٹرکٹ کلیکٹراور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام اور وکلاء میں بے چینی پائی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں فورسز اور عوام کے قربانیوں کی وجہ سے امن آمان بحال ہوا ہے ایسا نہ ہو کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر کے وجہ سوات کا امن آمان متاثر ہو ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ جلد ازجلد ڈپٹی کمشنر سوات کے نا مناسب رویئے کے خلاف ایکشن لیکر عوام کے مفاد میں فوری طورپر ان کو سوات سے تبدیل کریں ۔
1,694 total views, 2 views today