سوات(ساجد خان سے)قصور واقعہ کیخلاف سوات میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، نشاط چوک مینگورہ میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام زینب قتل کیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پنجاب میں پے درپے واقعات ہورہے ہیں، جبکہ حکومت پنجاب خواب غفلت کی نیند سوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم شرمندہ ہے کہ پنجاب میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنےوالا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی پی پی نے کئی مرتبہ حکومت کی ہے تاہم ان کے دور حکومت میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں ایا، انہوں نے پنجاب حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کردیا ۔
1,326 total views, 2 views today
Comments