مینگورہ، پچھلے سال کیطرح اس سال بھی شہر بھر کے مختلف محلوں کے ٹرانسفر مر جل گئے ،چند مہم شروع ،ممبران اسمبلی کے دعوے دھرے کے دھرے،صرف سیکورٹی اور اسمبلی ہال تک محدود ۔پچھلے سال کے طرح اس سال بھی شہر بھر کے مختلف محلوں میں بجلی کے ٹرانسفر مر جل گئے ،ممبرا ن اسمبلی کے غفلت اور لا پرواہی کیوجہ سے لوگوں نے چندہ مہم کا آغاز کردیا ،فی گھر 1000روپے سے لیکر 200 روپے تک چندہ اکھٹا کیا جاتاہے ،عوام کا ممبران اسمبلی کے ناقص کارکردگی پر غم و غصہ کا اظہار بھی کیا گیا
،شہر یوں کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی صرف سیکورٹی اور اسمبلی ہال تک محدود ہے ،صوبائی حکومت نے ممبران اسمبلی کے تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا لیکن انکی کارکردگی نہ ہو نے کے برابر ہے ،مینگورہ شہر کو ایک این جی اوز کو حوالہ کیا جائے اور ممبران اسمبلی کو مستعفی کر دیا جائے ،پھر بھی ہم لوگ چندہ اکھٹا کرنے پر مجبور نہیں ہونگے،شہر بھر میں این جی اوز کے کاموں پر ہمارے ممبران اسمبلی اپنا سیاست چمکا رہا ہے ،مینگورہ شہر کے عوام کو مزید اس عزاب سے نجات دلانے کیلئے ممبران اسمبلی کو مستعفی ہونے کی ضرورت ہے ،انکی کارکر دگی صفر کے برابر ہے،عمران خان نے جو وعدے کئے تھے وہ بھی پورا نہیں کی تو انکی ٹیم بھی عوام کیلئے کونسی خدمت کریگی
356 total views, no views today


