بریکوٹ (ریاض احمد سے )عوام کے جاں و مال کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، علاقے میں منشیات و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئیگی، عوام پولیس کے ساتھ سے تعاون کریں۔ سوات پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کا اغاز کر دیاہے ، تین ایم پی او کے تحت جرائم میں ملوث لوگوں جیل بھج دیا جا ئیگا، ان خیالات کا اظہار ایس پی لوئر سوات خان خیل خان ، ڈی ایس پی سیدزمان شاہ خان ، ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان، ویگر نے تھانہ غالیگے میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، تقریب میں معززین علاقہ سابق ڈی ایس پی فضل ربی خان، سابق ڈی ایس پی، فضل سبحان خان، سابق ڈی ایس پی باچا خان، فضل جبار خان، عزیزاللہ خان بددا، فدامحمد خان، عجب خان، فضل ودود باچا، نیاز محمد خان، ظاہر شاہ خان،فاروق خان و دیگر بھی موجو تھے، کھلی کچہری سے بخت جمل خان شموزئی نے کہا کہ شموزئی چوک سے لے کر خزانہ تک ان درمیان میں پولیس کا کو ئی چوکی گارت نہیں ہے علاقہ بہت وسع ہے یہاں پولیس کی ضرورت ہے، ڈپو پولیس چیک پوسٹ شموزئی تھانہ کے ساتھ منسلک کیا جا ئے، فضل ودود باچا نے کہا کہ بریکوٹ بازار میں جنر ل بس سٹنڈ ڈموجود ہونے کی باوجود بازار میں روڈ کے اپر اڈے قائم ہیں غیر قانونی اڈے ختم کیاجا ئے، سجاد خان نے کہاکہ سکول طلبا ء گاڑی اورلوڈنگ کر تے ہیں جو سکول کے بچوں کیلئے ذیادہ خطر ناک ہیں ، اور لوڈنگ پابندی عائد کریں اور ساتھ ہی کٹ گاڑیوں کے بارے پالیسی واضح کریں اس طر ح اصغر خان، رحم غفران،عطاء اللہ جان و یگر نے علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی جس پر ایس پی سوات خان خیل خان نے فوری حکم جاری کرتے ہو ئے کہا کہ بازار میں تمام غیر قانونی اڈوں کے خلاف فوری کاروائی کر یں ساتھ ہی شموزئی تک خزانے کیلئے پولیس گارت کی منظوری دے دی، سکول گاڑیوں اور لوڈٖنگ طلبات کے گاڑیوں میں گاڑیوں سی ڈی سیکر ین کے خلاف بھی کاروائی حکم دیا ، کٹ گا ڑیوں کا مسلہ حکام بالا کے نوٹس میں لاوں گا، انہوں نے کہا کہ پولیس سے شکایات کے صورت میں ڈی پی او سوات واحد محمود سے براہ راست بھی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کے خادم ہیں اور خادم کے حیثیت سے عوام کے خدمت دن رات مصروف عمل ہیں
1,194 total views, no views today
Comments



