سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ اب عوام سیاسی طور پر بیدار ہوچکے ہیں اورعوام آنے والے عام انتخابات میں ووٹ پی ٹی آئی کے حق میں استعمال کرینگے۔ پی ٹی آئی انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے فتح یاب ہو کر مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنائیں گی۔ وہ گزشتہ روز صرافہ بازار مینگورہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہاکہ ہماری سیاست انسانیت اور انصاف کی سیاست ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرئے گی اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔
1,274 total views, no views today
Comments



