مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام )مقامی حکومت انتظامیہ سمیت ہمارے پانی کے مسئلہ کا حل نکالیں تاکہ مسئلہ مزید خونریزی کا سبب نہ بنیں۔پیوچار کے عوام تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز یونین کونسل گوالیرئی کے علاقے پیوچار کے عوام نے کثیر تعداد میں پانی کے ایک مسلئے کے حوالے سے TMA کا دورہ کیاجس کے بعد ناظم عبداللہ نے ان کے اس مسلئے کا حل نکالنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔عوام کا کہنا تھا کہ پیوچار میں ایک ندی پر مشتمل پانی ہے جو کہ چار گاوءں جان بیکہ،سونڈا،لوب گے،لنڈے کس، کو پانی دیتا ہیں اور یہ فیصلہ علاقے کے مشران نے 250 سال پہلے کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لنڈے کس کا ایک رہائشی جس کا نام محمد میاں ہے اس نے بزور طاقت ان چار گاوں پر پانی بند کیا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ اس پانی پر صرف ہمارا حق ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ اس ندی کی پانی پر محمد میاں کا حق بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اجکل خشک سالی کا موسم ہے اور علاقے کے عوام کو پانی کی شدید قلت ہے اسلئے حکومت اور انتظامیہ اس مسلئے کا حل پرآمن طریقے سے نکالیں تاکہ بات لڑائی جھگڑے اور خون خرابے کا سبب نہ بنیں ۔عوام کا کہنا تھا مسئلے کے حل کیلئے ہم نے مخالف فریق کیلئے غیر جانبدار لوگ جسمیں مبارک زیب،نادر خان،میاں سید وہاب ،حمید حاجی و غیرہ بھی ضلع اپر دیر سے بلوائے تاکہ وہ اکر ہمارے اس مسلئے کا حل بات چیت کے ذریع نکالیں لیکن مخالف فریق نے مہمان جرگے کے افراد اور پولیس اہلکار کے سامنے ہمارے ایک معزز شخص پر ہاتھ اٹھا کر اس کی بے عزتی کی جس پر جرگے کے افراد ،اور علاقے کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اس کے بعد علاقے کے عوام ناظم عبداللہ خان اور ا ے سی مٹہ کے پاس اکر دونوں کو اس مسلے سے اگاہ کیا جس پر عبداللہ خان اور اے سی مٹہ نے متفقہ طور پر جرگہ بنایا جس میں تحصیلدار مٹہ اور متعلقہ SHO مٹہ بھی شامل ہونگے جوکہ اس مسئلے کا حل پرآمن طریقے سے نکالیں گے۔
1,626 total views, 2 views today