بریکوٹ (ریاض احمد سے)بریکوٹ محلہ شاہی نگر ، ناواگئی ، نجیگرام ، کڑا کڑ دور جدید میں سوئی گیس کے سہولت سے محروم ۔ حکومت اور محکمہ سوئی گیس فوری طور مذکورہ علاقوں کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کر ے، سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث علاقے کے خوبصورت جنگلات تباہی کے جانب گامزن ہو رہے ہیں ، حکومت اور محکمہ سوئی گیس کو فوری طور سوئی گیس سے محروم علاقوں کو سوئی گیس سہولت فراہمی یقینی بنا ئیں ۔بصورت دیگر دمام دمست قلندر کر یں گے۔بریکوٹ کے نواحی علاقے محلہ شاہی نگر، ناواگئی ، کڑاکڑ ، نجیگرام اس دور جد ید میں سوئی گیس کے سہولت سے محروم ہیں ، او ر محکمہ سوئی گیس والوں نے ان مذکورہ علاقوں کے سروے بھی مکمل کیا ہوا ہے ۔ لیکن نا گریز و جوہات کے بنا پر مذکورہ علاقے سوئی گیس کے سہولت سے عرصی دراز سے محروم ہیں، سوئی گیس عدم دستیابی کے باعث کڑ اکڑ اور نجیگرام کے خوبصورت جگلات سوختنی لکڑ کے طور استعمال ہو رہے ہیں، ان ہی کی وجہ سے علاقے کے خوبصورت جنگلات تباہی کے جانب گامزن ہو رہے ہیں ، کیونکہ دوسری جانب صوبائی حکومت جنگلات کے تحفظ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھانے دعوے اپنے جگہ لیکن جنگلات کو مکمل تحفظ فراہمی کیلئے علاقے عوام کو سوئی گیس سہولت فراہم کرنے سے مشروط ہے۔ اس حوالے سے ناظم ویلج کونسل نجیگرام فضل ودود باچا ، نائب ناظم واجدخان شلمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سب ڈویثرن بریکوٹ میں ذیادہ تر علاقے سوئی گیس سے محروم ہیں اور اس کے بارے سیاسی قائدین اور محکمہ سوئی گیس کے حکام سے کئی بار ملاقاتیں کر چکے ہیں ۔ مگر کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی، حکومت فور طور علاقے کے عوام کو سوئی گیس کا درپیش مسلہ حل کر کے سہولیات فراہم کر یں بصورت دیگر علاقے عوام بھر پور احتجاج پر مجبور ہو جا ئیں گے جس کی تمام ذمہ دار ی متعلقہ حکام پر عائد ہو گی
1,850 total views, 2 views today