بریکوٹ (ریاض احمد سے )بریکوٹ واپڈا افس میں سٹاف کی کمی ، میٹر ریڈر وں نے صارفین کے اوسان خطا کر دیئے، بجلی کم بھاری بلز، میٹر ریڈروں نے توکل الا علیٰ پر یونٹس ڈال کر صارفین کو زہنی مرض میں مبتلا کر دیا ۔ صارفین بلزتصحیح کیلئے دردر کے ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہیں ، محکمہ واپڈابریکوٹ افس کو سٹاف فراہم کر یں ، تفصیلات کے مطابق بریکوٹ سرکل واپڈا دفتر میں سٹاف کی کمی کے باعث صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، میٹر ریڈر کم ہونے کی وجہ سے میٹر ریڈر نجومی بن کراللہ کے توکل پر یو نٹس ڈال رہی ہے، صارفین بل ٹھیک کرنے کیلئے دردر کے ٹھوکر یں کھانے پر مجبور ہیں ۔صارفین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہر ماہ بل ٹھیک کرنے کیلئے چکر لگانا معمول بن گیا ہے ۔ اخر یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ہر ماہ بل ٹھیک کرنے پر عوام عاجز اگئے ہیں ۔ محکمہ واپڈا منافع بخش ادارہ ہے ۔ نئے بھر تی کرکے معاشرے کے نوجوان طبقہ کو روزگار کے مواقع میں مدد ملی گی اور شرح بے روز گاری میں کمی اجا ئیگی۔ عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ محکمہ واپڈا عوام کو مزید ذلیل کرنے کے بجائے صارفین کو سہولت دیں بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبو ر ہو جا ئیں گے واپڈا حکام کے مطابق بریکوٹ افس میں سٹاف کی کمی کے باعث یہ مسلہ درپیش ہے،
2,924 total views, 4 views today