سوات
کوزہ بانڈی میں پولیس کے جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، کھلی کچہری میں علاقے کے عوام نے علاقے کے مسائل اور خصوصا آئے روز چوری ،ڈکیتی کے واردات میں اضافے پر پولیس اور عوامی نمائندوں کو اگاہ کردیا ,کھلی کچہری میں تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی خان ، ایس پی لوئر سوات خانخیل ، ڈی ایس پی کبل مراد ، ایس ایچ او یار محمد ،ویلج ناظم فضل ودود ، رشید احمد سواتی ، نصر اللہ خٹک اور ناظم ظفر اللہ خان نے خطاب کیا ، کھلی کچہری کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم حاجی رحمت علی اور ایس پی خانخیل نے کہا کہ عوا م کا حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے ، عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، کوزہ بانڈئی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پولیس کوزہ بانڈئی کے عوام کے خدمت کے لئے ہر وقت موجود ہے اور علاقے سے مسائل کا خاتمہ کردینگے ۔ کھلی کچہری کے موقع پر علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ علاقے کے مسائل اور خصوصا علاقے میں چوری کے واردات میں اضافے سے پولیس کے اعلیٰ حکام اور عوامی نمائندوں کو اگاہ کردئے ۔ اس موقع پر ناظم فضل ودود ، رشید احمد سواتی ، نصر اللہ خٹک اور دیگر عوامی نمائندوں نے تحصیل ناظم حاجی رحمت علی خان ، ایس پی خانخیل ڈی ایس پی کبل مراد اور ایس ایچ او کانجو یار محمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھینگے اور علاقے کے آمن وامان میں سوات پولیس بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
1,554 total views, no views today



